ہ روایت قبائلی علاقوں میں ژغ یا غگ کے نام سے رائج تھی۔ ژغ یا غگ پشتو زبان کے الفاظ ہیں جس کے معنی آواز یا اعلان کے ہوتے ہیں۔ یہ اعلان کسی لڑکی سے شادی کرنے کے لیے مرد کرتے تھے۔
اس روایت کے تحت اکثر اوقات کوئی بھی مرد کسی مکان کے باہر اگر یہ اعلان کردے کہ اس گھر میں مقیم فلاں خاتون سے وہ شادی کرے گا تو پھر کوئی اور اس سے شادی نہیں کر سکتا تھا اور پھر وہ خاتون اکثر ساری زندگی ایسے ہی گزار دیتی تھی۔