پاکستانی عورتوں کے تین گروپ
1۔ بشیراں، نزیراں گروپ: -❓
یہ عورتیں چٹی انپڑھ سے لے کر پانچ چھ جماعت پاس ہوتی ہیں .
انہیں دنیا کے حالات اور کرونا، شرونا کچھ معلوم نہیں ہوتا ان کی دنیا شوہر بچے اور گھر ہوتا ہے۔
یہ اپنی زندگی چولھے، نلکے،کھیت اور گھر کورنٹائین میں بتا دیتی ہیں ۔ انکی سب سے بڑی عیاشی میکے جانا ہوتا ہے۔
انکے بچے موٹے دماغ کے لیکن بہادر اور زندگی کی اونچ نیچ سے آشنا ہو تے ہیں۔ ان کے شوہر اکثر آخری عمر میں حج و عمرہ بھی کر لیتے ہیں اور حاجی صاحب کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ اپنی زوجہ کا ذکر تریمت، زنانی، یا فقیرنیکہہ کر کرتے ہیں
2۔ نسرین، پروین گروپ :-❓
یہ گروپ آٹھویں جماعت سے لے کر میٹرک, ایف اے پاس یا فیل تک ہوتا ہے یہ عورتوں کا سب سے خطرناک گروپ ہے۔ اس گروپ کی عورتیں اگر پڑوس میں کوئی نئے ڈیزائن کا فریج، کپڑے یا فرنیچردیکھ لیں تو یہ اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر وہچیز خرید لاتی ہیں۔
انکے شوہر کی آدھی تنخواہ کمیٹیوں کی نظر ہو جاتی ہے۔ موبائل کمپنیوں کے سارے پیکجز ان کو معلوم ہوتے ہیں۔ ٹی وی کے ہفتہ وار ڈرامے اور کردار انکو ازبر ہوتے ہیں،
شوہر پرائم ٹائم میں جب ٹاک شو دیکھنے کے چکر میں ہوتا ہے لیکن اسے بچوں اور بیگم کے اس ایک فقرے پہ پسپاہونا پڑتا ہے کہ” یہ ڈرامہ اچھا ہے”۔ ایسی عورت ٹی وی ریموٹ اور شوہر کے موبائل کو اپنا سوکن سمجھتی ہے ۔
ان کے شوہر کی ساری زندگی بیوی کی فرمائشیں پوری کرتے گزر جاتی ہے ۔ ایسے شوہروں کا اخروی زندگی اور جنت، جہنم کا تصور بہت واضح ہوتا ہے۔
ان کے شوہر کی تفریح کا واحد وقت مسجد میںنماز پڑھنے کا ہوتا ہے، اکثر لمبے لمبے نوافل پڑھ رہے ہوتے ہیں۔
ان کے بچے جب مسجد جاتے ہیں تو شلوار قمیص اور باقی وقت میں پینٹ شرٹ پہنے رکھتے ہیں۔ یہ اپنی بیوی کو دوسروں کے سامنے، بیگم، ہوم منسٹر یا جان کہہ کر پکارتے ہیں، اکثر رات کو اٹھ کر بچے کا فیڈر بھی تازہ کر رہےہوتے ہیں۔
رات کے اس سمے انکے ہاتھ سے اکثر برتن بھی ٹوٹ رہے ہوتے ہیں، جنکو یہ اونچی آواز میں کھانس کر دبا جاتے ہیں۔ دودھ والے سے دودھ لینا اور گرم کرنا انکے فرائض منصبی میں شامل ہوتا ہے۔
انکے سامنے چولھے پہ چڑھا دودھ عین اس وقت ابل پڑتا ہے،جب انکی نظریں فیسبک یا واٹس ایپ پرگڑھی ہوتی ہیں۔
یہ اپنی ملازمت کے دوران ہی ایک آدھ سوزوکی کار کے مالک بھی بن جاتے ہیں اور گہرے رنگ کا چشمہ پہن کر چشم تصور میں جی ایل آئی چلاتے نظر آتے ہیں۔
اس دوران اگر کوئی تیز رفتار لگڑری گاڑی انکے پاس سے شوں کرکے گزرے تو یہ صرف آہ بھر کر رہ جاتے ہیں۔ ایسے شوہروں کی اپنے بہنبھائیوں میں کوئی عزت نہیں ہوتی اورسسرال میں یہ سونے کی چڑیاسمجھے جاتے ہیں۔
3. نتاشا گروپ:-❓
اس کو آپ عورتوں کا ایلیٹ گروپ کہہ سکتے ہیں۔ اس گروپ کی عورتیں بی اے سے لیکر پوسٹ گریجویٹ اور آگے تک پڑھ لکھ جاتی ہیں ۔
شادی کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ان کی زندگی میں ٹھہراؤ سا آ جاتا ہے.یہ اکثر ورکنگ وومن ہوتی ہیں۔ ان کے شوہروں کو اکثر آپ نے دودھ ،دہی اور روٹی کی دکانوں پر پریشان حال دیکھا ہو گا۔
ایک آدھ اچھی سیکنڈ ہینڈ کار کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ یہ دونوں میاں بیوی زندگی کے ہر معاملے میں حساس اور احتیاط پسند ہوتے ہیں۔ سالوں بعد اپنے آبائی گاؤں کا
ایسی عورتیں بہت کم گو ہوتی ہیں۔ انکے شوہر آرام سے موبائل پہ اپنا وقت گزار سکتے ہیں اور اکثر زنانہ آئی ڈیز کی سیر کرتے نظر آتے ہیں۔یہ اپنی بیوی کو بیگم، یا میڈم کہہرہے ہوتے ہیں۔
Comments