نظر تیز کرنے حافظہ اور اعصاب کو مضبوط کرنے کے لیے تل بطور علاج

تل,
Sesame seed, gingeli seed

فارسی میں کنجد, عربی میں سمسم, سندھی میں تر, بنگالی میں تل گاچھ

مزاج:- گرم تر بدرجہ دوم
ذائقہ:- پھیکا چکنا
رنگ:- سیاہ, سفید
مقام پیدائش:-

ہند و پاک میں ہر جگہ,خصوصاً گرم علاقوں میں اسکی کاشت کی جاتی ہے
مقدار خوراک:- 7 ماشہ سے 1 تولہ

ماہیت و استعمال,

چھوٹے چھوٹے تکونی شکل کے یہ بیج بلحاظ رنگت دو قسم کے ہوتے ہیں۔ سیاہ اور سفید۔ دونوں کو کولہو میں پیس کر تیل نکالا جاتا ہے جسے عرف عام میں میٹھا تیل کہتے ہیں۔

تل ایسی غذا ہے جو گوشت جیسے خواص رکھتی ہے۔ درحقیقت تل طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

محنت کشوں کی مضبوطی اور دیہات کے باشندوں کی درازی عمر کا راز‘ تل‘ جیسی معمولی چیز میں پوشیدہ ہے۔ خوش قسمتی سے تل ہمارے ملک میں عام پایا جاتا ہے۔

پرانے زمانے میں پہلوان طاقت بڑھانے کیلئے تل استعمال کرتے تھے۔جو لوگ گوشت نہیں کھاتے انہیں تلوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔تل بلامبالغہ نباتاتی گوشت ہے جس میں لیسی تھین کی وافر مقدار موجود ہے۔

لیسی تھین ایک فاسفورس آمیز چکنائی ہے جو بافتوں اور پٹھوں کی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔ انسانی دماغ بھی اپنی توانائی لیسی تھین سے حاصل کرتا ہے۔

قوت حافظہ کیلئے انسانی بدن میں اس کا ہونا لازمی ہے۔ دماغ کا 28فیصد حصہ لیسی تھین ہی کا بنا ہوا ہے۔ تل قابل جذب معدنی نمکیات کا خزانہ ہے۔

اس کے علاوہ تل وٹامن بی(B) کا سرچشمہ ہے یعنی اس میں جسم انسانی کی تعمیر کے تمام ضروری اجزاءموجود ہیں۔بدن کے گلے سڑے خلیوں کی تعمیر اور مرمت میں تل حیرت انگیز کرشمے دکھاتا ہے۔ یہ خون کی کمی کا بہترین علاج ہے۔ شباب قائم رکھنے کیلئے تل بے نظیر ہے۔

استعمال:-

تلوں کو پانی کے ساتھ پیس کر ہم وزن تازہ مکھن ملالیں۔ پھر دو گرام آمیزے کو مغز اخروٹ ایک گرام کے ساتھ صبح و شام چند دن کھلائیے۔ یہ بواسیر کا خون بند کرنے کا بہترین علاج ہے۔

“جسم کو موٹا‘ سرخ و سفید اور طاقتور بنانے کیلئے تلوں کو دھو لیجئے‘ برابر وزن کے مغز بادام شیریں اور تخم خشخاش کے ساتھ کوٹ کر برابر کی چینی ملا کر ایک تولے سے دو تولے تک‘ رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ دو ہفتے تک کھائیں.

تل مثانے کو بھی قوت دیتا ہے‘ اسی لیے تلوں والی ریوڑی یا تلوں کے لڈو کھانے سے بستر پر پیشاب کرنے کی عادت چھوٹ جاتی ہے اور قطرہ قطرہ پیشاب آنے کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔تل کے پودے کے پتے مہندی کے پتوں کے ساتھ پیس کر بالوں میں لگانے سے بال کالے ہوتے ہیں۔

سردیوں کے شروع میں تل کے پودے کے پھول اور پتے لے لیجئے جن پر اوس پڑی ہوئی ہو انہیں چہرے پر چند دن تک روزانہ ملئے۔ ان شاءاللہ ساری چھائیاں اور مہاسے غائب ہوجائیں گے۔

تل کے تیل کو اطباء دوسری دوائوں کے ساتھ معدے کی سوزش دور کرنے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔تل کا شیرہ معدے کی ترشی اور جلن کم کرتا ہے.تل مقوی باہ معاجین میں شامل کرتے ہیں.

امراض حلق و سینہ میں تل شہد میں ملا کر بطور لعوق چٹاتے ہیں. تل مدر حیض ہونے کی وجہ سے زیادہ مقدار میں کھانے سے حمل ساقط ہو جاتا ہے نیر جن عورتوں کو اسقاط حمل کا مرض ہو وہ تل کھانے سے پرہیز کریں-

تل کے لڈو

اجزاءتل ۱ کپ کھویا آدھا کپ گڑ کا چورا آدھا کپ زعفران ا چٹکی آئل ۲ چائے کے چمچ گرم دودھ ۲ کھانے کے چمچ

۔ بھاری پیندے کے برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں اور تل ڈال کر بھونیں مستقل چمچہ ہلاتے رہیں یہاں تک تلوں کی رنگت سنہری ہوجائے ۔ چولہے سے اتار کر تل پلیٹ میں

نکال لیں ۔
۔ دودھ میں زعفران بھگو کر رکھ دیں۔
۔ جس برتن میں تل بھونے تھے اس میں اب گڑ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور چمچہ چلاتے رہیں جب جھانگ اٹھنے

لگے تو چولہے سے اتار لیں۔
۔ اس سے پہلے کہ گڑ جمنا شروع ہو ا س میں زعفران والا دودھ ڈال دیں اور ملائیں ۔پھر اس میں کھویا اور تل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔

اب ہتھیلیوں پر تیل لگا کر اس آمیزے سے چھوٹے چھوٹے لڈو بنالیں (مکسچر بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ ہاتھ جلنے کا خطرہ ہو)۔

اس مکسچر میں اپنی پسند کے میوے بادام ، پستے ، اخروٹ بھون کر کوٹ لیں اور اس آمیزے میں شامل کر کے بھی لڈو بنا سکتے ہیں۔

دیسی گڑ اور سفید تل ملا کر رات کو کھالیں فائدہ ایسا کہ ، زندگی بھر دعا کیا کریں گے۔۔

گڑ اور تلوں کو ملا کر ایک ایسا آسان علاج بتایا جائے گا جن کے استعمال سے نہ صرف خطرناک بیماریاں فوری طور پر ٹھیک ہوجائیں گی بلکہ آپ کے جسم کو مچھلی ، مٹن ،گوشت اور دودھ سے زیادہ طاقت ملے گی۔
گڑ معجزاتی خوبیاں رکھتا ہے۔

گڑ ہمارے معدے کے لیے فائدہ مند خوبیاں رکھتا ہے۔ گڑ نہ صرف ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کی صفائی کرتا ہے بلکہ کھانا کھانے کے بعد گڑ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا چوس لیاجائے تو کھایا پیا سب ہضم ہو جاتا ہے۔

جب کہ تلوں میں دودھ سے زیادہ کیلشیم ، گوشت سے زیادہ پروٹین موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی، منرلنز اور فیٹی ایسڈز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے

کمزور نظر کو تیز کرنے ، حافظہ اور اعصاب کو مضبوط کرنے کے لیے یہ علاج اپنی مثال آپ ہے۔

اس کے علاوہ فالتو چربی ختم کرنے اور کولیسٹرول کرنے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گڑ اور تلوں کا استعمال ضرور کریں۔ کیونکہ یہ علاج کیلشیم اور پروٹین سے مالا مال ہوتاہے۔

جوڑوں اور کمر میں درد رہتا ہے۔ تو انشاءاللہ صحت نامہ کے اس علاج سے ہڈیوں کی تکلیف ٹھیک ہو جائے گی۔ سردیوں میں گڑ اور تلوں کو اگر ایک خاص طریقے سے استعمال کیا جائے تو کمزور جسم مضبو ط اور تمام پوشیدہ کمزوریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ حمل کے بعد خواتین کو گڑ اور تل کے لڈو بنا کر ضرور کھلائیں ۔
حمل کی تمام کمزوریاں ٹھیک ہوجائیں گی۔

گڑ اور تلوں کا خاص علاج

اس کو بنانے کے لیے ہمیں چاہیے ہوگا۔ پرانا دیسی گڑ، اس کو پیس کر باریک کرلیں۔ یہ گڑ اتنا ہو کہ ایک کپ بن جائے ۔ کالے یا سفید تل جو بھی مل جائیں لیں گے دو کپ۔ ایک کپ کے قریب باریک کیا ہوا گری کا کھوپڑ لیں گے۔ بادام دس سے پندرہ گریاں اور دو کھانے کے چمچ سونف لیں گے ۔ اب ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔ بلینڈر سے تیار سفوف کو ہوا بند جار میں محفوظ کرلیں۔

رات کا کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد اس سفوف کی دو چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا لیں۔ یقین کریں آپ کو وہ فائدے اور طاقت ملے گی کہ آپ یاد کرو گے۔ معدے ، مثانے، دماغ اور نظر کے تمام امراض ٹھیک ہوجائیں گے۔

ایسے افراد جن کا مزاج گرم ہے یا وہ پھر جو شوگر کے مریض ہیں ۔ وہ اس کا استعمال نہ کریں۔

سردیوں میں اس علاج کا استعمال آپ کو بڑی بڑی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ اس لیے موسم سرما آتے ہی اس علاج کو ضرور شروع کریں۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_50(sajid Malik)
nice
10/10/2021 8:50 am
@peepso_user_74(Muhammad Ismael)
Nice
15/11/2021 8:37 am