واٹس ایپ کی جانب سے استعمال کی نئی شرائط دیکھ کر دنیا کے امیر ترین آدمی نے لوگوں کو ایک اور میسجنگ ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کی طرف سے نئی پرائیویسی پالیسی لاگو کی جا رہی ہے
جس کے تحت وہ صارفین کا مزید ڈیٹا نہ صرف اپنے پاس محفوظ کرے گی بلکہ فیس بک، انسٹاگرام اور فیس بک کی ملکیت دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ بھی یہ ڈیٹا شیئر کرے گی۔
دنیا کے امیر ترین آدمی ایلن مسک نے واٹس ایپ کی یہ نئی شرائط دیکھ کر لوگوں کو واٹس ایپ کی بجائے ایک اور میسجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے کا مشور دے دیا ہے۔
دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ایلن مسک نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ انہیں واٹس ایپ کی بجائے میسجنگ ایپلی کیشن’سگنل‘ (Signal)استعمال کرنی چاہیے جو اپنے صارفین کی پرائیویسی کا بہت خیال رکھتی ہے۔
فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ |
پہلا سوال ہوتا ہے کہ لڑکی کی عمر کیا ہے؟ |
پاکستانی عورتیں کون سی ڈیٹنگ ایپ کا استعمال کرتی ہیں |
ٹو فنگر ٹیسٹ کیا ہے؟ |
واٹس ایپ کی طرف سے گزشتہ روز اپنے صارفین کو ایک فل سکرین نوٹیفکیشن کے ذریعے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے متعلق بتایا گیا۔
اس نئی پالیسی سے لوگوں کا متفق ہونا لازمی ہے ورنہ ان کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ بند کر دیا جائے گا۔
یہ پالیسی 8فروری سے لاگو ہونے جا رہی ہے۔
واٹس ایپ کے اس نوٹیفکیشن کے بعد ٹیسلا اورسپیس ایکس کے مالک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو حرفی ٹویٹ کی جس میں انہوں نے ’Use Signal‘ لکھ کر لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اب واٹس ایپ کی بجائے سگنل نامی ایپلی کیشن استعمال کریں۔
Comments