سر اپنے ملک میں وکالت اور قانون کے کیا معنی ہیں؟

سر اپنے ملک میں وکالت کے کیا معنی ہیں؟

کالــــج اسٹوڈنٹ کے ایکــــــــ گروپ نے وکیل صاحب سے پوچھا: سر اپنے ملک میں وکالت کے کیا معنی ہیں؟

وکیل صاحب نے کہا ؛ میں اس کے لئے ایکــــــــ مثال دیتا ہوں ۔ مان لو کہ میرے پاس دو آدمی آتے ہیں ایکــــــــ بالکل صاف ستھرا اور دوسرا بہت گندہ۔

اب میں ان دونوں کو صلاح دیتا ہوں کہ وہ دونوں نہا کر صاف ستھرے ہو جائیں،اب آپ لوگ بتائیں کہ ان دونوں میں سے کون نہائے گا؟

ایکــــــــ اسٹوڈنٹ نے کہا جو گندہ ہے وہ نہائے گا۔ وکیل نے کہا نہیں صرف صاف آدمی ہی نہائے گا کیونکہ کہ اسے صفائی کی عادت ہے جب کہ گندے آدمی کو تو صفائی کی اہمیت ہی نہیں معلوم ۔

وکیل اب بتاؤ کون نہائے گا؟ دوسرے اسٹوڈنٹ نے کہا صاف آدمی۔

وکیل نے کہا نہیں گندہ شخص نہائے گا کیونکہ کہ اسے صفائی کی ضرورت ہے۔

وکیل نے پوچھا: اب بتاؤ کون نہائے گا؟ دو اسٹوڈنٹ ایکــــــــ ساتھ بولے جو گندہ ہے وہ نہائے گا ۔

وکیل نے کہا نہیں دونوں نہائیں گے کیونکہ صاف آدمی کو نہانے کی عادت ہے اور گندے آدمی کو نہانے کی ضرورت ہے
اب بتاؤ کون نہائے گا؟

سب اسٹوڈنٹ ایک ساتھ بولے جی دونوں نہائیں گے۔ وکیل نے کہا غـــــــلط کوئی بھی نہیں نہائے گا کیونکہ گندے کو نہانے کی عادت نہیں اور صاف آدمی کو نہانے کی ضرورت نہیں ۔

وکیل صاحب نے پوچھا، اب بتاؤ کون نہائے گا؟ ایکــــــــ اسٹوڈنٹ نے بہت نرمی سے کہا سر آپ ہر بار الگ الگ جواب دیتے ہیں اور ہر جواب صحیح معلوم پڑتا ہے تو ہمیں صحیح جواب کیسے معلوم ہوگا؟

وکیل صاحب بولے بس یہی وکالت ہے۔ اہم یہ نہیں کہ حقیقت کیا ہے بلکہ اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کے لئے کتنی ممکنہ دلیل دے سکتے ہیں!

کیا سمجھے؟

نہیں سمجھے؟

یہی وکالت ہے!

توبتائیں کون نہائے گا؟ ….

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_50(sajid Malik)
nice
15/11/2021 2:34 am
@peepso_user_52(Imran khan)
weldone
15/11/2021 3:09 am