business

2021 میں ای کامرس کون شروع کر سکتا ہے؟

ای کامرس ہر وہ شخص شروع کر سکتا ہے جس کے پاس کچھ نہ کچھ فروخت کرنے کے لیے موجود ہے ۔

– ‘خاص طور پر چھوٹے کاروبار جو اپنی مصنوعات ایک دوکان میں رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں

– مگر وہ اس کو فروخت نہیں کر پا رہے اور ان کے پاس ذخیرہ پڑا ہوا ہے

تو ای کامرس گاہکوں تک پہنچنے کا تیز ترین ذریعہ ہے ۔’

و ہ کہتے ہیں کہ ‘اس کی بنیاد پر ترقی کر جا سکتی ہے ۔

آن لائن کاروبار کو پاکستان میں تیزی سے حاصل ہوتی مقبولیت
business growing technique share and care
آن لائن فراڈ کی نشاندہی
آنلائن فروخت کا مستقبل

اور اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو کوئی دوکان ہی نہیں چاہیے۔

آپ کو صرف پراڈکٹ بنانی ہے، کوالٹی کا خیال رکھنا ہے۔

اور صحیح گاہکوں کو ٹارگٹ کرنا ہیں۔’

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیسے ہو؟

مارکیٹ میں دوکان کے مقابلے میں ایک شاپنگ سینٹر میں دوکان کا موازنہ سمجھنے کے بعد اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کیسے فیس بک ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے

جس پر پاکستان سے پونے چار کروڑ لوگ موجود ہیں۔ دوسری جانب گوگل بھی ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جس پر آپ اشتہار بازی کر سکتے ہیں۔

-بالکل اسی طرح جیسے آپ ایک دوکان کے لیے بینرز، پوسٹرز یا پمفلٹس وغیرہ چھپواتے ہیں

بالکل اسی طرح آپ فیس بک اور گوگل پر اپنی اشیا کی تشہیر کر سکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے صارفین کو محدود کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ اپنی مصنوعات کو صرف پشاور، لاہور اور کراچی میں فروخت کرنا چاہتے ہیں

اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ صرف ان خواتین تک پہنچے جن کی عمر بیس سے چالیس سال کے درمیان ہوں تو یہ ممکن ہے ۔

رہنما اصول کیا ہیں؟

اس معاملے میں سب سے بڑا رہنما اصول یہ ہے آپ اپنے پیغام کو کتنا موثر بنا سکتے ہیں۔

اس کو ایسا ہونا چاہیے کہ اگر انٹر نیٹ پر آپ خود یہ دیکھ رہے تو یہ آپ کو بھلا لگے۔

اس کے بعد باری آتی ہے مختلف لوگوں کی جو اس کام میں بہت ترقی کر چکے ہیں۔

ان سب کی متفقہ رائے ہے کہ آپ کی تصاویر بہت خوبصورت ہونی چاہیے

بے شک آپ ایک مگ بیچ رہے ہیں یا ایک چمچ بیچ رہے ہیں۔

مگر تصویر حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے جس کو دیکھ کر گاہک کوالٹی، رنگ اور سائز کے بارے میں ایک حقیقت پسندانہ رائے قائم کر سکے۔

ابتدا میں جب آپ کوئی بھی کام شروع کرتے ہیں تو آپ کو اس طرح سے رسپانس نہیں ملتا۔

کاروبار میں آسانی صرف بڑے گروپوں کے لیے
سرکے میں سبزیوں کے اچار کی تصاویر اور تراکیب شئیر
eyeglass making technics with cotton

لیکن وہ تمام لوگ جو اس طرح کا کام کر رہے ہیں میرا ان کو یہی پیغام ہے۔

کہ وہ اس چیز میں بالکل بھی نہ ہچکچائیں، بالکل بھی اپنا اعتماد نہ کھوئیں۔ اپنے کام میں لگے رہیں، اس کو کرتے رہیں۔

کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو ایک اچھا رسپانس ملتا ہے۔ آپ فوراً اس سے مایوس نہ ہوں۔

آپ متواتر اس پر کام کرتے رہے تو آپ کو نتیجہ ضرور ملے گا۔’

About the author: Shabnam Nazli
I am also happy

Comments

@peepso_user_50(sajid Malik)
so good
29/01/2021 11:23 am