🐂یاک #yak ایک پہاڑی جانور
کوہ ہمالیہ اور دوسرے سرد برفانی پہاڑی علاقوں میں پایا جانے والے اس جانور سے تو ہم Y فار یاک کی حد تک سب واقف ہیں کہ لمبے بالوں والا بھینسہ ہے
لیکن اللّه پاک کے اس شاہکار اور نعمت کی قدر دیکھنے کے لئے اس علاقہ کے بارے میں جاننا ضروری ہے جہاں وسائل کیکمی کے باوجود اس مخلوق کے لئے ایسا انتظام کیا ہے کہ ایک جانور ان کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے
دودھ دہی مكهن لسی اور اس کا لذیز جسم کو گرم رکھنے والا گوشت اس سے حاصل کیا جاتا ہے
اس کے چھوٹے اور لمبے بالوں سے دهاگہ اور اون حاصل کی جاتی ہے جس سے انتہائی گرم اور بیش قیمت کپڑاتیار کیا جاتا ہے جو روز مره کے استعمال میں آتا ہے اور یہ جانور اور انسانوں دونوں کو سخت برفانی علاقہ میں سردی سے بچنے میں مدد دیتا ہے
سواری کے طور پر ایک بہترین سواری بھی ہے اور لوڈر بھی پہاڑی علاقے میں سفر کرنے کے لئے چھوٹا قد اور سخت جان جانور انتہائی موزوں اور قدرتی خوراک پے.
Comments